اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولیات اور روزمرہ معمولات پر محمد علی مرزا کے انکشافات

انجینئر محمد علی مرزا نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں محل جیسی سہولیات نہیں دی جاتیں مگر خبروں تک رسائی حاصل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انجینئر محمد علی مرزا کے عمران خان پر جیل میں انکشافات

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو محل جیسی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، مگر انہیں خبروں تک رسائی حاصل ہے۔

مرزا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو روزانہ دو روزنامے دیے جاتے ہیں اور ان کے کمرے میں ایک ایل ای ڈی لائٹ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل میں کافی پریشان اور فرسٹریٹڈ نظر آتے ہیں، جو کہ دو سال قید کے بعد غیر معمولی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھ چکیاں دی گئی ہیں، جن میں سے پانچ ان کے ذاتی استعمال میں ہیں جبکہ چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے۔

ان کے مطابق عمران خان دن میں دو مرتبہ اپنی چکی سے باہر آتے ہیں، اور ان کے مشقتی کی دیسی گھی کی خوشبو جیل کے دوسرے قیدیوں تک پہنچتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں