پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پہلی ششماہی میں 35 فیصد زیادہ محصولات اکٹھے کیے، جو مالی استحکام کا ضامن ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اصلاحات کے بعد پہلی ششماہی میں محصولات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149.5 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 112.1 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جدید اصلاحات اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت یہ اضافہ ممکن ہوا۔
ترجمان پی آر اے نے کہا کہ صوبائی محصولات میں اضافہ مالی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے۔















