بی سی سی آئی کا متعصبانہ اقدام، مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر

بی سی سی آئی نے سفارتی کشیدگی کے باعث مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے خارج کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بی سی سی آئی کا متعصبانہ اقدام، مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر

دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اپنی ٹیم سے خارج کر دیں۔ یہ فیصلہ حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ ہدایت جاری کی ہے کہ مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کیا جائے۔ بورڈ نے پہلے صورتحال پر نظر رکھنے کی پالیسی اپنائی تھی، مگر حالیہ پیشرفت کے بعد یہ فیصلہ ناگزیر ہوگیا۔

سائیکیا نے مزید وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں خطے میں بے چینی اور بھارت میں اس کے ردعمل نے معاملے کو حساس بنا دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ کے کے آر اگر کسی متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست کرتی ہے تو اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مستفیض الرحمان کو گزشتہ دسمبر کی آئی پی ایل نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جو انہیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا بنگلہ دیشی کھلاڑی بناتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں