وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کراچی کے وفد سے دورہ سندھ کے حوالے سے ملاقات کی اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کراچی کے وفد نے ان کے دورہ سندھ کے حوالے سے ملاقات کی۔ وفد میں عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سیف الرحمٰن، سعید آفریدی اور الیاس خلیل شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وفد کو اپنے کراچی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وفد نے دورے کے انتظامات، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رابطہ مہم اور سیاسی بیداری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے سیاسی جدوجہد منظم انداز میں جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعلیٰ 9 جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ تین دن قیام کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے لاہور کا دورہ کیا تھا۔














