بھارت میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے امریکی ویزا اسکینڈل بے نقاب

بھارت کے مختلف شہروں میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے امریکی H-1B ویزوں کے حصول کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے امریکی ویزا اسکینڈل بے نقاب

کیرالا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے مختلف شہروں میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے امریکی H-1B ویزوں کے حصول کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ کیرالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر 100 کروڑ روپے کے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کیرالا سے پکڑا گیا منظم نیٹ ورک بھارت بھر میں اب تک 10 لاکھ سے زائد جعلی ڈگریاں فروخت کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق گروہ کے ٹھکانوں سے 22 یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ سے زائد جعلی سرٹیفکیٹس، جعلی مہریں اور مارک شیٹس برآمد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک اندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے لیے میڈیکل، نرسنگ اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں کی جعلی ڈگریاں فراہم کرتا تھا۔ اسی نوعیت کے نیٹ ورکس تامل ناڈو، کرناٹک، دہلی، مہاراشٹر اور گوا میں بھی سرگرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی ڈگری کی قیمت 1,400 ڈالر تک لی جاتی ہے اور اب تک 36 ہزار سے زیادہ جعلی اسناد فروخت ہو چکی ہیں۔ بھارتی شہری ویزا کے بدلے بھاری رشوت دیتے ہیں، جبکہ جعلی ڈگریوں کے ساتھ جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، شادی اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں