ایران میں مظاہروں کے دوران 8 ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی تشویش

ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران 8 افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے تشویش ظاہر کی ہے اور ایرانی حکام سے پرامن احتجاج کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہروں کے دوران 8 ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی تشویش

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری ملک گیر مظاہروں کے دوران 8 افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش ظاہر کی ہے اور ایرانی حکام سے اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نمائندہ، مائی ساتو نے کہا کہ ایران میں مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہو چکے ہیں اور ان کے دوران ہلاکتوں پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے حد سے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندے، امیر سعید ایرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مداخلت پسند قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ یا مداخلت کی کوئی بھی کوشش ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں