راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کیسز کی سماعت ہوئی، عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر عدالت نے جیل حکام کو طلب کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 9 مئی کے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی۔ فیصل ملک نے کہا کہ اگر ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ عدالت کی توہین ہوگی، عدالت سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرے۔
عدالت نے 9 مئی کے 11 کیسوں کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ وکلائے صفائی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ 9 مئی کیسز کے ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں کیونکہ تاخیر سے لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔














