ایف بی آر نے دسمبر میں 1427 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو ہدف کے 99 فیصد کے برابر ہے۔ دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس وصولی کی ہے، جو کسی بھی سال کے دسمبر میں سب سے زیادہ ہے۔
ایف بی آر کے حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ میں بتایا کہ دسمبر میں 1427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جو ہدف کے 99 فیصد کے برابر ہے۔
دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں 898 ارب روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 1427.1 ارب روپے تک پہنچ گئی۔















