سندھ حکومت کو اربوں روپے کا نقصان، ٹھیکیدار کی تحقیقات شروع

سندھ حکومت کے محکموں کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے اقدامات اٹھائے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت کو اربوں روپے کا نقصان، ٹھیکیدار کی تحقیقات شروع

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

علی حسن سول اینڈ الیکٹریکل ورک کے مالک عرفان شیخ اور غفران شیخ کے خلاف تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن نے شروع کی ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپنی نے مختلف محکموں کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے لیکن کام مکمل نہیں کیا گیا۔

تحقیقاتی افسر نے ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، اور کے ایم سی کے چیف انجینیئرز کو خطوط لکھتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تعداد، کام کی تکمیل اور ادائیگی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ ادائیگیاں کس ایگزیکٹو انجینئر کے ذریعے کی گئیں، اس کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں