ہونڈا نے پاکستان میں 2026 سوک کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ہونڈا نے پاکستان میں 2026 سوک فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہونڈا نے پاکستان میں 2026 سوک کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہونڈا نے 2026 سوک فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری سے اپنے اپڈیٹڈ ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمتیں جاری کی ہیں۔

ہونڈا نے اپنے فیس لفٹ ورژن میں تمام ویرئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو شامل کیا ہے اور فرنٹ گرل کے نئے ڈیزائن سمیت دیگر تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

پاکستان میں ہونڈا سوک اسٹینڈرڈ کی قیمت 84,99,000 روپے، سوک اورئیل کی قیمت 88,34,000 روپے جبکہ سوک آر ایس کی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں اور محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی، اس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں