لاہور میں اوورسیز پاکستانی کو جعلی نمبر پلیٹ پر ای چالان

لاہور میں ایک اوورسیز پاکستانی کو جعلی نمبر پلیٹ کے ذریعے ای چالان موصول ہوا، جبکہ ان کی موٹر سائیکل گھر پر کھڑی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں اوورسیز پاکستانی کو جعلی نمبر پلیٹ پر ای چالان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

لاہور میں ایک اوورسیز پاکستانی کو اس وقت ای چالان موصول ہوا جب کسی نے ان کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر سڑک پر چلائی۔ متاثرہ شہری کے مطابق ان کی موٹر سائیکل واقعے کے روز گھر پر کھڑی تھی۔

مذکورہ خلاف ورزی کے دوران، موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان اوورسیز پاکستانی کے گھر بھیجا گیا۔ یہ خلاف ورزی 28 دسمبر کو ہوئی، اور چالان کی تصویر میں موٹر سائیکل چلانے والے کا چہرہ واضح ہے۔

متاثرہ شہری کے بھائی قاسم منیر نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں