شیخ رشید کی چیف جسٹس سے اپیل، 9 مئی کیسز کی اپیلیں جلد سنیں

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کیسز کی اپیلیں جلد سننے کی اپیل کی ہے، تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے اور مسائل کم ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ رشید کی چیف جسٹس سے اپیل: 9 مئی کیسز کی اپیلیں جلد سنیں

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ 9 مئی کیسز میں ملزمان کی اپیلیں جلد سنی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپیلیں سنے بغیر کافی وقت گزر چکا ہے۔

شیخ رشید نے اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم حاضری کے لیے آئے تھے اور جج صاحب تاریخ دیں گے۔ نو مئی کیسز کے وقت میں پاکستان میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپیلیں سننے سے لوگوں کو انصاف مل سکے گا، اور مہنگائی و بے روزگاری سے پیش آنے والے مسائل کم ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں