پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی عالمی سطح پر بہتر

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، انویسٹرز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی عالمی سطح پر بہتر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اپنی کارکردگی اور منافع کی بنیاد پر 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پی ایس ایکس کی رپورٹ کے مطابق، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد 50 فیصد سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بھارت، سری لنکا، یو اے ای اور چین کی سٹاک مارکیٹس سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تیز رفتار ترقی نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کے حصص بازار بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے اور نئے انویسٹرز کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کر چکی ہے، جبکہ مجموعی انویسٹرز کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں