سوات ہوٹل کی نیلامی سے متعلق حقائق اور حکومتی اقدامات

شفیع اللہ جان نے سوات ہوٹل کی نیلامی کے حقائق اور حکومتی اقدامات کی وضاحت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوات ہوٹل کی نیلامی سے متعلق حقائق اور حکومتی اقدامات

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ سوات ہوٹل سے متعلق منفی پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوات ہوٹل کی 30 سالہ لیز 2015 میں مکمل ہونے کے بعد سرینا ہوٹل انتظامیہ نے توسیع کی درخواست دی، تاہم کرایہ کے تعین پر اختلافات کے باعث معاملہ عدالتی کارروائی میں رہا۔

شفیع اللہ جان نے وضاحت کی کہ 2014 میں سالانہ کرایہ 88.6 لاکھ روپے مقرر ہوا تھا، بعد میں کثیر شعبہ جاتی کمیٹی نے کرایہ 104 ملین روپے مقرر کیا۔ عدالتی معاملات کے بعد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہوٹل واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوات ہوٹل کی کھلی نیلامی ہوگی جس سے صوبے کو مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ نیلامی شفاف اور مسابقتی ہوگی، جس میں ہر کوئی حصہ لے سکے گا۔ شفیع اللہ جان نے مزید کہا کہ صوبے کی معیشت کے لیے سیاحت کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور سیاحتی مقامات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں