بھارت میں امریکی ویزا فراڈ، 100 کروڑ روپے کا نیٹ ورک بے نقاب

بھارت میں ایچ ون بی ویزوں کی جعلی ڈگریوں کے ذریعے فروخت کا انکشاف، کیرالا پولیس نے 100 کروڑ روپے کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں امریکی ویزا فراڈ، 100 کروڑ روپے کا نیٹ ورک بے نقاب

کیرالا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں امریکی ایچ ون بی ویزوں کی جعلی ڈگریوں اور رشوت کے ذریعے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ کیرالا پولیس نے 100 کروڑ روپے کے نیٹ ورک کے متعدد افراد گرفتار کر لیے ہیں، جس نے پورے بھارت میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں فراہم کیں۔

22 جامعات کے ایک لاکھ سے زائد جعلی سرٹیفکیٹ برآمد کیے گئے ہیں اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارت میں 36 ہزار سے زائد جعلی ڈگریاں فروخت ہوئیں، جبکہ روزانہ 200 سے زائد ایچ ون بی ویزے جاری کیے جا رہے تھے۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ یہ فراڈ نیٹ ورک میڈیکل، نرسنگ اور انجینئرنگ شعبوں میں سرگرم ہے۔ امریکی سینٹر فار امیگریشن اسٹڈیز نے ویزا فراڈ کو بڑا دھوکہ قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر سی آئی ایس نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کی پشت پناہی سے یہ نیٹ ورک جاری ہے۔ امریکی سفارتکار مہوش صدیقی نے چنئی قونصل خانہ کو ویزا فراڈ کا مرکز قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں