ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔ بورڈ 31 جنوری تک بغیر اجازت تبدیلی کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق ابتدائی اسکواڈ جمع کرایا ہے۔ بورڈ 31 جنوری تک بغیر اجازت ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

ابتدائی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کا حتمی اعلان کرے گا۔

ابتدائی اسکواڈ میں سری لنکا کے دورے کے کھلاڑیوں کے علاوہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔ محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں