2025 میں افغان خواتین کے حقوق کی پامالی میں اضافہ

2025 میں افغان خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا، تعلیم اور ملازمت پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر سختیوں میں اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں افغان خواتین کے حقوق کی پامالی میں اضافہ

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 افغان خواتین کے لیے نہایت کٹھن سال ثابت ہوا، طالبان کی حکومت میں انہیں بنیادی حقوق اور باوقار زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شمولیت پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل اور دیگر صوبوں میں خواتین کو برقع پہننے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اور ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔ ہرات یونیورسٹی سمیت کئی اداروں سے خواتین ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

طالبان نے خواتین کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں میں کام کرنے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے انسانی امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد خواتین ملازمت، تعلیم اور ہنر کی تربیت سے محروم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں