سہیل محمود نے استنبول میں ڈی8 سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا، سابق سیکریٹری جنرل سفیر امام کی خدمات کو سراہا۔
استنبول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی سفیر سہیل محمود نے ڈی8 تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ استنبول میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں انہوں نے سابق سیکریٹری جنرل سفیر امام کی خدمات کو سراہا اور ڈی8 کے ترجیحی پروگراموں اور سٹریٹجک منصوبوں کے نفاذ پر زور دیا۔
سہیل محمود 2019 سے 2022 تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔












