خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 1762 دہشت گردی واقعات

پولیس رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 1762 واقعات درج کیے گئے، جن میں 502 افراد جاں بحق ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 1762 دہشت گردی واقعات

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلی پولیس رپورٹ کے مطابق 1762 واقعات درج ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بنوں میں سب سے زیادہ 430، شمالی وزیرستان میں 213، ڈی آئی خان میں 173 اور جنوبی وزیرستان میں 111 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ پشاور میں 159 پولیس اہلکار شہید اور 272 زخمی ہوئے۔ 395 دہشت گرد مارے گئے اور 9 خودکش حملے رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے 14 اضلاع میں فائرنگ کے 628 واقعات، سہولت کاری کے 151 مقدمات، اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے 26 مقدمات درج کیے گئے۔ 80 ڈرون حملے اور 179 بارودی مواد پھٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

دہشت گردی کے ضمن میں 71 دستی بم حملے، 88 افراد کا اغوا، 34 میزائل و راکٹ حملے، اور بھتہ خوری کے 149 مقدمات درج کیے گئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے 117 کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ اعداد و شمار سکیورٹی چیلنجز کی مجموعی تصویر پیش کرتے ہیں، اور مستقبل میں سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں