پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کیا، اگلے تین روز میں کئی علاقوں میں دھند متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا الرٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں دھند متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی میں بھی شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی سندھ کے علاقوں، خاص طور پر سکھر کے اطراف، اور اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں