خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث 935,000 بچوں کو پولیو ویکسین نہیں مل سکی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں پولیو ویکسینیشن مہم خراب سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں 935,000 سے زائد بچوں کو 2025 میں ویکسین نہیں مل سکی۔
حکومتی افسر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ بنوں منتقل ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے لوگ ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے۔ باجوڑ میں مقامی سطح پر انخلاء ہوا، جبکہ بہت سے لوگ باجوڑ شہر منتقل ہو گئے اور واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 میں 19 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جس میں شمالی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر کوہستان، تورغر اور بنوں شامل ہیں۔
سندھ میں بھی حیدرآباد اور ملحقہ علاقوں میں 12,000 سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین نہیں ملی، جبکہ پنجاب میں 22.9 ملین بچوں کو ویکسین دی گئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 44.6 ملین بچوں کو ویکسین دی گئی۔















