لکھنؤ میں محبت کی ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کر لی

لکھنؤ میں محبت کی ناکامی پر نوجوان نے محبوبہ کے سخت جملے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لکھنؤ میں محبت کی ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کر لی

لکھنؤ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے شہر لکھنؤ میں محبت کے تنازعے نے افسوسناک رخ اختیار کیا جب ایک 22 سالہ نوجوان نے محبوبہ کے سخت جملے سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

واقعہ میں نوجوان اشکانش نے مبینہ طور پر ٹوائلٹ کلینر پی لیا۔ اہل خانہ کے مطابق اشکانش اور لڑکی کے درمیان پانچ سال سے تعلقات تھے، مگر حالیہ دنوں میں بات چیت منقطع ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے اشکانش شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

منگل کو اشکانش نے لڑکی سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر لڑکی کی جانب سے کہا گیا ”مر کر دکھاؤ”۔ اس جملے کے بعد اشکانش نے قریبی پبلک ٹوائلٹ میں جا کر کلینر پی لیا۔

اشکانش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اشکانش کے موبائل فون سے گفتگو کی تصدیق کر رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں