وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی دورے کا اعلان کیا اور کہا کہ کابینہ میں توسیع جلد ہوگی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی دورے کا پلان تیار کررہے ہیں اور کابینہ میں توسیع جلد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کو ترقی دی جائے گی لیکن لاہور جیسی نہیں جہاں جلسوں پر پابندی ہو۔
پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بجلی خالص منافع سمیت دیگر بقایاجات کی مد میں حکومت کے 4 ہزار ارب روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے شفافیت، میرٹ، ترقی اور کرپشن کے خاتمے کو حکومت کے اصول قرار دیا اور کہا کہ ضم اضلاع میں ترقی سے بدامنی کا خاتمہ ہوگا۔
دورہ لاہور کے دوران غلط زبان استعمال کرنے پر معذرت کی لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع جلد ہوگی اور سابق وزرا پر الزامات کی صفائی ضروری ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا لیکن مخالفین ناکام رہے۔ انہوں نے گورننس پر توجہ دینے کا اعلان کیا اور اپنے 100 دنوں کی کارکردگی کو سامنے لانے کا عزم کیا۔














