موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف حصے شدید دھند کے باعث بند کر دیے گئے ہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو شیر شاہ سے شام کوٹ اور خانیوال سے ملتان تک عارضی طور پر بند کر دیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 4 کا عبدالحکیم سے ملتان تک کا حصہ بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 3 بھی جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے اور ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کرتے وقت رفتار کو کنٹرول میں رکھیں کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔














