جنوبی افریقا نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ایڈن مارکرم کپتان ہوں گے اور کگیسو رباڈا انجری کے بعد واپس آئے ہیں۔
جوہانسبرگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فروری میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ورلڈکپ میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ بولر کگیسو رباڈا انجری کے بعد اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں جبکہ مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم کے 7 کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری کو شروع ہوگا اور جنوبی افریقا کو گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔















