گلگت بلتستان میں 14 رکنی نگران کابینہ کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کی 14 رکنی نگران کابینہ کی منظوری دے دی، جو شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیرِاعظم کی گلگت بلتستان نگران کابینہ کی منظوری

گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلگت بلتستان میں نگران کابینہ کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم نے بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل، نگران وزیراعلیٰ کی سفارش پر 14 رکنی نگران کابینہ کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کابینہ میں مختلف وزراء اور مشیر شامل ہیں، جو گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48-A(2) کے تحت نامزد کیے گئے ہیں۔

نگران کابینہ کے وزراء میں سجاد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہر داد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عدیل شاہ، اور بہادر علی شامل ہیں، جبکہ سید فاطمہ اور عبدالحکیم مشیر مقرر ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن پر جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھر خان خٹک کے دستخط موجود ہیں۔ نگران کابینہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر انتظامی امور کی نگرانی کرے گی، اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں