پاکستان کی عوامی آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطاً آمدنی 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں عوامی آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت کے ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور یہ ماہانہ 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہاوٴس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے تحت 2019 سے 2025 کے دوران آمدنی میں یہ اضافہ ہوا جبکہ گھریلو اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے ہیں، جس سے اوسط ماہانہ آمدنی 82 ہزار اور اخراجات 79 ہزار روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سروے میں اخراجات میں سب سے زیادہ اضافہ فرنشنگ، گھریلو آلات، صحت، کھانے پینے کی اشیاء پر دیکھا گیا جبکہ ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ 2018-19 میں 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے جبکہ موجودہ سروے میں یہ شرح 82 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کلین فیول کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، پانچ سالوں میں یہ استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ہے، جبکہ لائٹنگ اور کوکنگ کے لیے نیچرل گیس، ایل پی جی، بائیو گیس، سولر انرجی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں جبکہ 86 فیصد لوگ یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں