کھنہ پل میں نوکری کا جھانسہ دے کر 42 لاکھ روپے کا فراڈ

اسلام آباد کے کھنہ پل میں نوکری کے جھانسے میں 42 لاکھ روپے کا فراڈ، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کھنہ پل میں نوکری کا جھانسہ دے کر 42 لاکھ روپے کا فراڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کھنہ پل کے علاقے میں بے روزگار افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر 42 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعہ کے مطابق، ایک اخبار میں نوکریوں کا اشتہار شائع کر کے لوگوں کو اسلام آباد کی MARS BPO کمپنی کے دفتر میں بلایا گیا، جہاں امیدواروں سے انٹرویو کے بعد ٹریننگ کے نام پر 6 ہزار روپے اور پھر 14 لاکھ روپے بطور گارنٹی وصول کیے گئے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان اس فراڈ کا شکار ہوئے، جن سے ملزمان نے 42 لاکھ روپے بٹور لیے لیکن نوکری نہیں دی گئی۔ جب متاثرین نے رقم واپس مانگی تو انہیں دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس تھانہ کھنہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی۔ مقدمے میں Tains کمپنی کے نام پر سیکڑوں لوگوں کو نوکری کے جھانسے میں لوٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں