جے یو آئی کا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر غور

جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جے یو آئی کا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس پر مشاورت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت سے ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدارتی نظام ماضی میں ناکام رہا اور مستقبل میں بھی کارگر نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے دہشت گردی کی تشویشناک صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مستقل حل نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں