ایبٹ آباد میں برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا

ایبٹ آباد میں برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا، انتظامیہ نے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایبٹ آباد میں برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا

ایبٹ آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے گلیات کالا باغ کے قریب چھم میں برف میں پھنسے سیاح فیملیز کی گاڑیاں ریسکیو کر لی گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے شدید سردی کے باوجود پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کی اور گاڑیاں محفوظ مقام تک پہنچائیں۔

ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالا۔ برف کی سلپری راستوں پر گاڑیوں کو سیف راستے تک پہنچایا گیا، جس پر متاثرہ فیملیز نے ریسکیو اہلکاروں کو دعائیں دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما کی پہلی برف باری سے پہاڑی راستے خطرناک ہو سکتے ہیں، اس لیے سفر کے دوران ٹائروں پر زنجیروں کا استعمال ضروری ہے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں