پی آئی سی نے 2025 میں امراض قلب کے اسپتالوں میں برتری حاصل کر لی

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 2025 میں 2538 دل کے آپریشنز کیے اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی سی نے 2025 میں امراض قلب کے اسپتالوں میں برتری حاصل کر لی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے سال 2025 میں پاکستان کے بڑے امراض قلب کے اسپتالوں میں سبقت حاصل کی ہے۔ اسپتال نے ایک سال میں 2538 دل کے آپریشنز کیے، جن میں 316 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز شامل ہیں۔

پی آئی سی کے ترجمان رفعت انجم نے کہا کہ اسپتال کی او پی ڈی میں 1 لاکھ 27 ہزار 748 دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 22 ہزار 563 بچے شامل ہیں۔ 19 ہزار 583 مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئی جبکہ 1222 بچوں کے دل کے سوراخ ڈیوائس کے ذریعے بند کیے گئے۔

ایمرجنسی میں 23 ہزار 101 دل کے مریضوں کو لایا گیا اور صحت کارڈ کے تحت 28 ہزار 115 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا۔ پی آئی سی نے جدید علاج متعارف کرائے، جس میں بغیر سینہ چاک کیے 37 ٹاوی اور 3 مائٹرل کلپ سرجریز شامل ہیں۔

پی آئی سی نے دیگر صوبوں اور افغانستان کے مریضوں کو بھی سہولیات فراہم کیں، جن میں 1200 افغان مریضوں کا او پی ڈی میں علاج اور 200 سے زائد کی انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور دل کی سرجریز شامل ہیں۔

سال 2025 میں پی آئی سی نے ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کرکے عالمی ریکارڈ بنایا، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں