عالیہ علی کا بولڈ لباس پر مردوں کو نظریں ہٹانے کا کہ دیا

عالیہ علی نے بتایا کہ بولڈ لباس میں پرفارم کرتے وقت سیٹ پر مردوں کو نظریں ہٹانے کی ہدایت دی جاتی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالیہ علی کا بولڈ لباس پر مردوں کو نظریں ہٹانے کا کہ دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ عالیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ بولڈ لباس میں پرفارم کرتے وقت سیٹ پر موجود مردوں کو اپنی نظریں ہٹانے کی ہدایت دی جاتی تھی۔

عالیہ نے پی ٹی وی کے ڈرامہ زنداں سے 2010 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی۔ حال ہی میں وہ نادیہ خان کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی فلم ‘آئٹم’ کے بولڈ مناظر کے حوالے سے بات کی۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ فلم کسی خاتون پروڈیوسر نے نہ بنائی ہوتی تو وہ اس میں کام نہ کرتیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی پروڈیوسر ہما شیخ شوٹنگ کے دوران مرد عملے کو اپنی نظریں ہٹانے کا اعلان کرواتی تھیں۔

عالیہ علی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے، کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کا مذاق اڑایا جبکہ دیگر نے اسے غیر سنجیدہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں