اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی گرفتاریوں کو اغوا قرار دے کر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کے اغوا کے معاملے پر عدالت نے حکم جاری کیا اور پولیس کا مقدمہ خارج کر دیا۔
عدالت نے سابق پی آئی اے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول کے شہریوں کے ساتھ تنازع کے کیس میں محمد وقاص، علیم سہیل، ثنا سہیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی ایف آئی آر کی بنیاد پر ساری کارروائی ختم ہونی چاہئے، اور آئی جی اسلام آباد کو جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو جرمانہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
فیصلے کے مطابق پولیس اہلکار جرمانے کی رقم بطور تلافی مدعی ثناء سہیل کو ادا کریں گے اور خاتون کے ساتھ لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، کیش اور جیولری واپس کی جائیں گی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 30 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔














