لاہور: افتخار احمد نے پریزیڈنٹ کپ جیتنے پر جشن مناتے ہوئے رقص کیا، جس پر انہیں ‘چاچا ڈکیت’ کا لقب ملا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) نے پریزیڈنٹ کپ گریڈ ون کا ٹائٹل جیت لیا، جس کی قیادت قومی کرکٹر افتخار احمد نے کی۔ ٹیم کی کارکردگی بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار رہی۔
میچ جیتنے کے بعد افتخار احمد کے جشن نے سب کی توجہ حاصل کی، جب انہوں نے بھارتی فلم کے کردار رحمان ڈکیت کے انداز میں رقص کیا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
شائقین نے انہیں محبت سے ‘چاچا ڈکیت’ کا لقب دیا، جبکہ مداحوں نے اس لمحے کو ڈومیسٹک کرکٹ کی خوشی اور جذبات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔















