نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت

نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی، لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

نارس اٹلانٹک ایئرلائن ابتدائی طور پر لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں چلائے گی، اور مستقبل میں مانچیسٹر اور برمنگھم سے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانیہ کی برٹش ایئر پہلے ہی پاکستان کے لیے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ نارس اٹلانٹک دوسری برطانوی ایئرلائن بنے گی جو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کے فضائی آپریشن سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں