بھارت میں 2025 میں صحافیوں کے خلاف 14,800 حملے ہوئے، دی وائر کی رپورٹ۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں صحافیوں کی سلامتی خطرے میں ہے، دی وائر کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں تقریباً 14,800 صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران آٹھ صحافی قتل ہوئے اور 117 افراد کو اظہار رائے کے الزام میں قید کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کر دی ہیں، جس سے آزادی اظہار رائے کے لیے ماحول محدود اور دباؤ والا ہو گیا ہے۔ صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران دھمکیاں اور قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
پرتشدد واقعات میں سب سے زیادہ خطرہ ان صحافیوں کو ہوا جو عوامی مسائل اور سیاسی امور کی کوریج کرتے ہیں۔ دی وائر نے حکومت کے اقدامات کو آزادی رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن صحافت کے اصولوں اور شہریوں کی معلومات تک رسائی کے لیے خطرہ ہے۔














