کنٹونمنٹ جنرل اسپتال، راولپنڈی میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال میں خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کنٹونمنٹ جنرل اسپتال، راولپنڈی میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپتال کے سکیورٹی سپروائز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکار پر سکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں