کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسران کو چوہے پکڑنے کی ذمہ داری

کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسران کو چوہے پکڑنے اور سیوریج کی صفائی کی ذمہ داری سونپی گئی، جس سے افسران میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسران کو چوہے پکڑنے کی ذمہ داری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسران کو چوہے پکڑنے اور سیوریج کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کے جاری کردہ حکم کے مطابق، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو ائیرپورٹ پر سیوریج سسٹم کی صفائی اور چوہوں کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہر گھنٹے کی صفائی رپورٹ پر دستخط کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیش کرنا ضروری ہوگا۔

افسران کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ چوہے امیگریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں کس طرح داخل ہوتے ہیں۔ اس حکم سے ایف آئی اے افسران میں بے چینی اور بددلی پھیل رہی ہے اور اسے غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں