ناسا نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ستارہ ساز فیکٹری کی تصویر جاری کی

ناسا نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ایک ستارہ ساز فیکٹری کی تصویر جاری کی ہے، جو زمین سے 1 لاکھ 60 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناسا نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ستارہ ساز فیکٹری کی تصویر جاری کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں کائنات میں ایک ستارہ ساز فیکٹری کی تصویر جاری کی ہے۔ یہ تصویر لارج میجلینک کلاؤڈ کے ایک حصے کو دِکھاتی ہے، جو زمین سے 1 لاکھ 60 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ منظر 1 لاکھ 60 ہزار سال پہلے کا ہے، جب یہ روشنی زمین تک پہنچی۔ اس خطے کی وسعت 150 نوری سال ہے، جہاں سرخ رنگ کی ٹھنڈی ہائیڈروجن (ستاروں کا ایندھن) جل رہی ہے۔

کچھ ستارے دھماکے سے پھٹ کر اپنے اطراف گیس میں بڑے بلبلے پیدا کر چکے ہیں۔ یہ بادل جنوبی ہیمسفیئر کے جھرمٹوں ڈوراڈو اور مینسا میں واقع ہیں، جو تاریک آسمانوں پر برہنہ آنکھ سے بھی نظر آ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں