سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ میں دھماکے اور آگ سے 47 افراد ہلاک اور 115 سے زائد زخمی ہوئے۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک بار میں دھماکے اور آگ لگنے سے 47 افراد ہلاک اور 115 سے زائد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیمپین بوتل پر لگی شمعیں چھت کے قریب آ گئیں اور اچانک دھماکا ہوا۔
حکام کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی افراد کے جسم پہچاننے کے قابل نہیں رہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں دیگر ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
سوئس صدر نے اسے ملک کی بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا، جبکہ متاثرہ نائٹ کلب کے قریب سینکڑوں افراد سوگ منا رہے ہیں۔ کئی ممالک کے شہری متاثرین میں شامل ہیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔














