برطانوی کمپنی اسپیس فورج نے خلا میں فیکٹری قائم کی

برطانوی کمپنی اسپیس فورج نے خلا میں فیکٹری قائم کر کے سیمی کنڈکٹر تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ خلا میں تیار سیمی کنڈکٹر زمین پر بنائے مواد سے زیادہ خالص ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی کمپنی اسپیس فورج نے خلا میں فیکٹری قائم کی

کارڈف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کی کمپنی اسپیس فورج نے خلا میں ایک چھوٹی فیکٹری بھیج کر صنعتی پیداوار میں نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ کمپنی کا ہدف خلا میں سیمی کنڈکٹر تیار کرنا ہے، جو زمین پر الیکٹرانکس اور دیگر شعبوں میں استعمال ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق خلا کا ویکیوم ماحول سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے لیے موزوں ہے کیونکہ ایٹمز منظم ترتیب اختیار کرتے ہیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوش ویسٹرن نے کہا کہ خلا میں تیار سیمی کنڈکٹر زمین پر بنائے مواد سے 4ہزار گنا زیادہ خالص ہوں گے۔ یہ سیمی کنڈکٹر 5جی ٹاورز، برقی گاڑیوں کے چارجرز اور جدید ہوائی جہازوں میں استعمال کیے جائیں گے۔ چھوٹی فیکٹری اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجی گئی اور ٹیم کارڈف میں مشن کنٹرول سے نظام کی جانچ کر رہی ہے۔

ویروینیکا ویرا، پے لوڈ آپریشنز کی سربراہ، نے حال ہی میں خلا سے بھیجی گئی پلازما کی تصویر دکھائی، جسے دیکھ کر ٹیم میں جوش و خروش پایا گیا۔ مستقبل کے منصوبوں میں بڑی فیکٹری کا قیام شامل ہے، جو 10ہزار چپس کے لیے سیمی کنڈکٹر تیار کرے گی۔ سائنس میوزیم کی لبی جیکسن کے مطابق خلا میں پیداوار اب عملی مراحل میں ہے اور یہ دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں