سالِ نو 2026 کا شاندار استقبال، دنیا بھر میں رنگا رنگ تقریبات

نئے سال 2026 کا آغاز آکلینڈ سے ہوا، دنیا بھر میں رنگا رنگ تقریبات اور آتش بازی سے استقبال کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سالِ نو 2026 کا شاندار استقبال، دنیا بھر میں رنگا رنگ تقریبات

آکلینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے شروع ہوکر دنیا بھر میں 2026 کا سال شاندار آتش بازی، موسیقی اور رقص کے ساتھ منایا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا پہلا بڑا جشن ہوا جہاں آسمان پر رنگا رنگ مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ہم آواز ہوکر کاؤنٹ ڈاؤن کیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے نئے سال کا استقبال کیا، دارالحکومت سڈنی کے ہاربر پُل پر ہزاروں افراد جمع ہوئے اور آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ 2026 کا خیرمقدم کیا۔

جاپان میں روایتی عبادات کے ساتھ سال نو کا آغاز ہوا، بعدازاں جنوبی کوریا، چین، فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

دنیا میں سب سے آخری نئے سال کا استقبال امریکا کے ساموا میں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں