آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر ہو گئے، جاوید عالم اوڈھو کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے جبکہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔
حکومت سندھ نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد انہوں نے قائم مقام آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں غلام نبی میمن نے جاوید عالم اوڈھو کو کمانڈ اسٹک سونپ دی۔
غلام نبی میمن نے اپنی پولیس سروس کا آغاز 1991 میں کیا اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ 3 جون 2022 سے 31 دسمبر 2025 تک آئی جی سندھ کے عہدے پر رہے۔














