گوگل نے نئے سال 2026 کے موقع پر رنگین ڈوڈل جاری کیا، جو خوشی اور امید کا مظہر ہے۔ یہ ڈوڈل دنیا بھر میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں نئے سال 2026 کے استقبال کا جوش عروج پر ہے، اور اس موقع پر گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی نیو ایئر ڈوڈل جاری کیا ہے۔ یہ ڈوڈل 2025 کی اختتامی شام کو متعارف کرایا گیا اور یہ نئے سال کی خوشیوں اور گنتی کے آخری لمحات کی علامت بن گیا ہے۔
گوگل کے اس تازہ ڈوڈل میں 2026 کے ہندسے رنگ برنگے غباروں، دلکش سجاوٹ اور کنفیٹی کے ساتھ نمایاں کیے گئے ہیں، جو خوشی، امید اور جشن کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں۔ انٹرایکٹو انداز میں تیار کیا گیا یہ ڈیزائن نہ صرف دیکھنے میں خوشنما ہے بلکہ نئے سال کی آمد کے پرجوش ماحول کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ خصوصی گوگل ڈوڈل دنیا کے مختلف خطّوں میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے، جو صارفین کو یاد دلاتا ہے کہ ایک نیا سال شروع ہونے کو ہے اور پرانا سال اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ گوگل کا یہ تخلیقی اظہار ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کی خوشیوں میں اضافہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔














