اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کی گئی ہے، اب ڈیڈ لائن 15 جنوری تک ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی کی مہلت میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن 15 جنوری تک بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پہلے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کے لیے آج رات 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔














