این سی سی آئی اے نے 2025 میں 2196 سائبر کرائم کیسز حل کیے، 2902 ملزمان گرفتار، 774 کو سزائیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 2025 میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔ 2902 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 774 کیسز میں کامیاب سزائیں سنائی گئیں۔
آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461 ملین روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کیے گئے ہیں۔ پانچ بڑے مقامی و بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس کو ناکارہ بنایا گیا۔
آن لائن بچوں کے استحصال کے خلاف آپریشن براؤن میں 35 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ این سی سی آئی اے نے جدید AI اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروایا ہے اور 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تفتیشی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
سائبر کرائم آگاہی مہم کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں تک رسائی ممکن ہوئی اور فشنگ، شناختی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کی گئی ہیں۔ این سی سی آئی اے کا انٹرپول سمیت عالمی اداروں سے تعاون مزید مضبوط کیا گیا ہے اور آئندہ سال نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
اہم معاشی شعبوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سائبر مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کے مطابق۔















