جیسن ہولڈر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان کا 7 سالہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، رواں سال 97 وکٹیں حاصل کیں۔
کنگسٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے افغانستان کے راشد خان کا 7 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہولڈر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کیں جو کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں۔
راشد خان نے 2018 میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں جو پہلے سالانہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا ریکارڈ تھا۔
ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو نے 2016 میں 87 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے نور احمد 86 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ راشد خان 2022 میں 81 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور 2017 میں 80 وکٹوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر بھی موجود ہیں۔















