گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی رہائی مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگی اور انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سزا پوری کریں اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں رہائی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔ اگر پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوتے ہیں تو ان میں عمران خان کی رہائی زیر بحث نہیں آئے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ماضی میں بھی اس جماعت نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کے لیے پورے صوبے کو تباہ کیا ہوا ہے اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ صوبے کے عوام پر بھی توجہ دے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو طے کرنا ہوگا کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے کیونکہ پارٹی کے اندر اعتماد کی کمی واضح ہے۔














