رواں سال ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرے گی۔ وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ رہے گی، اور معاشی اصلاحات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر خزانہ: رواں سال شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرے گی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت ہوئی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالیاتی بچت اور قرضوں کی درست منصوبہ بندی سے 600 سے 700 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، اور معیشت کے استحکام کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2025 میں بدترین سیلاب کے باوجود عالمی اداروں سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہترین رہی اور 2026 کے دوران 16 نئے آئی پی اوز متوقع ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں