عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 346 ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے ہو گئی۔

ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی 212 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی تولہ چاندی کی قیمت 7718 روپے اور دس گرام کی قیمت 6616 روپے ہو گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں